ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

امریکا اور اسرائیل کی کارروائیاں غیراخلاقی اور غیرقانونی ہیں، عمان

اشتہار

حیرت انگیز

عمان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریک اور اسرائیل کے اقدامات غیراخلاقی اور غیر قانونی ہیں۔

عمان کے اعلیٰ سفارت کار نے گزشتہ ہفتے کے دوران امریکہ، اسرائیل اور ایران کے فوجی اقدامات کی مذمت کی ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسیدی نے کہا کہ وہ آج اپنے عرب لیگ کے ہم منصبوں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ میں شامل ہونے پر "خوش” ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف جو کارروائی کی گئی ہے وہ غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے۔

"لیکن ایران کی طرف سے اپنے پڑوسیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بھی انتہائی افسوسناک اور ناقابل قبول ہیں میں تمام فریقوں سے تحمل، جنگ بندی اور سفارت کاری کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتا ہوں۔”

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں