واشنگٹن : امریکی خبر رساں ادارے ‘سی این این’ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی،اسرائیلی قیادت کو ایران پر حملے کے متوقع نتائج نہیں مل سکے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خبر رساں ادارے ‘سی این این’ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر حملے کا خطرناک فیصلہ اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس کے نتائج مرتب ہونے کے بجائے الٹ گئے ہیں۔
انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا حملے کا اصل مقصد 28 فروری کی صبح آیت اللہ علی خامنہ ای کی اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران ایرانی قیادت کا ایک ساتھ مکمل خاتمہ کرنا تھا۔
سی این این کا کہنا تھا لکہ امریکی اور اسرائیلی حکام کا منصوبہ تھا کہ قیادت کا مکمل صفایا ہوتا تو نچلی سطح کی ایرانی قیادت کو اوپر لایا جاتا، جس کے بعد امریکی ،اسرائیلی حکام کوامید تھی کہ ایران سے اچھے تعلقات کاآغاز ہوگا۔
حملے کی ابتدائی رپورٹس میں واضح ہوا کہ ایک نیا مسئلہ پیداہوگیا ہے، حکام جن کو قیادت دینا چاہتے تھے حملوں میں ان کا بھی صفایا ہوچکا تھا۔
ٹرمپ نے بھی کہاتھازیادہ تر لوگ جوہمارے ذہن میں تھے مرچکے ہیں، امریکی،اسرائیلی قیادت کوایران پر حملے کے متوقع نتائج نہیں مل سکے
رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ "زیادہ تر وہ لوگ جو ہمارے ذہن میں (قیادت کے لیے) تھے، وہ مر چکے ہیں۔”
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس حملے نے ایران میں سیاسی خلا پیدا کرنے کے بجائے ایک نیا بحران پیدا کر دیا ہے اور امریکی و اسرائیلی قیادت کو وہ نتائج نہیں مل سکے جن کی انہیں توقع تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


