ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کا مقبوضہ کشمیر پر بیان واضح اور قابل تعریف ہے، ایلس ویلز

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا بیورو ایلس ویلز نے کہا مقبوضہ کشمیر سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا واضح اور اہم بیان قابل تعریف ہے اور تمام دہشت گرد گروہوں کیخلاف کاروائی کا مستقل عزم قابل ستائش ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کےبیان کا خیر مقدم کیا،امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا بیورو ایلس ویلز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا مقبوضہ کشمیر سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا واضح اور اہم بیان قابل تعریف ہے۔

ایلس ویلز نے،خطےمیں استحکام برقراررکھنےکےلئے پاکستان کےعزم کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان کا تمام دہشت گرد گروہوں کیخلاف کاروائی کا مستقل عزم قابل ستائش ہے۔

خیال رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کوئی بھی مقبوضہ کشمیر جاکر کارروائیاں نہ کرے، ایسا کرنے والا پاکستان اور کشمیر دونوں کا دشمن کہلائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیر امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوگی ، افغان امن مذاکرات معطل ہونے کا زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا ہے، افغان امن مذاکرات کی بحالی کیلئے پورا زور لگائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں