اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرکے امریکی قیادت پچھتا رہی ہے ، ایرانی صحافی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایرانی صحافی جون حسین کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرکےامریکی قیادت پچھتا رہی ہے کیونکہ ایران کا نظام صرف مخصوص شخصیات یا قیادت پر نہیں بلکہ مضبوط اداروں پر قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ اور سابق پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں اپنے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی سمیت شہید ہو گئے۔

اس حوالے سے ایرانی صحافی جون حسین نے کہا کہ امریکا اوراسرائیل نےعلی لاریجانی کونشانہ بنایا اور علی لاریجانی کو ان کے بیٹے کے ساتھ شہید کیا گیا۔

ایرانی صحافی کا کہنا تھا کہ کہ اس ہائی پروفائل شہادت کے بعد اب امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی قسم کے مذاکرات کی کوئی راہ ہموار نہیں ہو سکتی۔ علی لاریجانی کی شہادت پر ایرانی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور تہران کی سڑکوں پر احتجاجی لہر جاری ہے۔

صحافی جون حسین نے ایران کے داخلی ڈھانچے پر تبصرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ "ایران کا نظام صرف مخصوص شخصیات یا قیادت پر نہیں بلکہ مضبوط اداروں پر قائم ہے۔ کسی ایک رہنما کی شہادت سے نظام مفلوج نہیں ہوگا بلکہ ادارے اپنی پالیسیوں پر گامزن رہیں گے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ خود میدان میں نہیں اتر رہے، دوسروں کومددکیلئےکہہ رہے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرکےامریکی قیادت پچھتا رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں