جمعرات, اگست 20, 2026
اشتہار

امریکا نے پاسدارانِ انقلاب سے منسلک ایئرلائن پر پابندیاں ختم کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے پاسدارانِ انقلاب سے منسلک  عراقی ایئرلائن پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق فلائی بغداد ایئرلائن پر عائد انسداد دہشت گردی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ فلائی بغداد کے 2بوئنگ 737 طیارے بھی پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیے گئے ہیں۔

فلائی بغداد پر 2024 میں پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ روابط پرپابندیاں لگائی گئی تھیں۔

عراقی وزیر پر پابندیاں

امریکا نے عراقی ڈپٹی وزیر پٹرولیم علی معارج بھادلی پر پابندیاں عائد کر دیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران کیساتھ پٹرول انڈسٹری میں تعاون کرنے پر عراقی وزیر پر پابندی عائد کی ہیں۔

امریکا نے 3آئل کمپنیوں کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا جب کہ علی معارج بھادلی کےساتھ رابطے رکھنے والی کمپنیاں بھی بلیک لسٹ کر دی گئی ہیں۔

عراق میں فضائی کارروائی کا ہدف ملیشیا تھی، عراقی عوام یا حکومت نہیں، سعودی عہدیدار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں