The news is by your side.

Advertisement

امریکا: براہ راست کوریج کے دوران خاتون رپورٹر سے غیر اخلاقی حرکت، پولیس اہلکار پر جرم ثابت

واشنگٹن: امریکا کے نجی چینل کی براہ راست نشریات کے دوران خاتون رپورٹر کا بوسا لینے کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکار نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس اہلکار نے کینٹکی میں ہونے والی کوریج کے دوران خاتون صحافی کے ساتھ براہ راست کوریج کے دوران بدتمیزی کی۔

خاتون رپورٹر کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے چینل کے لیے میوزیکل شو کی کوریج کے لیے موجود تھیں، ناخوشگوار واقعہ ہونے کے باوجود خاتون نے اپنی صحافتی ذمہ داریاں انجام دیں۔

بعد ازاں خاتون نے مدد طلب کی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر بدتمیزی کرنے والے شخص کو حراست میں لیا اور مقدمہ درج کر کے تھانے منتقل کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم میٹر پولیس کا ملازم ہے جس کی شناخت ایرک کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے اپنی مشہوری کے لیے براہ راست کوریج کے دوران اُس نے خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی۔ ایرک نے اپنا تحریری معافی نامہ بھی جمع کرایا البتہ خاتون نے اُسے مسترد کردیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں