تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ٹرمپ کے حامی کا باحجاب مسلم ایئر ہوسٹس پر تشدد

نیویارک: امریکا میں ٹرمپ کے حامی شخص نے باحجاب مسلمان ایئرہوسٹس پر حملہ کیا، لات ماریں اور امریکا چھوڑنے کی دھمکیاں دیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ واقعہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں بزنس کلاس میں سفر کرنےو الے امریکی ریاست میساچیوسٹس کے 57 سالہ شہری نے مسلمان ایئرہوسٹس ربیعہ خان پر حملہ کیا، لات ماری اور خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے امریکا چھوڑنے کا کہا۔

امریکی میڈیا کے مطابق خاتون ایئرہوسٹس پر تشدد کا وا قعہ نیویارک ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں ٹرمپ کا حامی مسلم خاتون فضائی میزبان کے دفتر میں گھسا، دروازے پر لات ماری، اسے کمرے میں محصور کردیا، مغلظات بکیں اور کہا کہ ٹرمپ آچکا ہے اور تم جیسے لوگوں سے جلد چھٹکارا مل جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلم خاتون پر حملہ کرنے والے شخص کا نام رابن رہوڈز ہے جسے پولیس نے گرفتار کر کے 7 دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے جس کے بعد ملزم سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

امریکی میڈیا نے پولیس چیف سے بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نفرت آمیز سلوک صورت قابل قبول نہیں اور اگر یہ شخص اس جرم میں ملوث پایا گیا توچار سال قید تک کی سزا ہو سکتی ہے جب کہ ضمانت کے ذریعے رہائی کے لیے 30 ہزار ڈالر سے 50 ہزار ڈالر تک کے زر ضمانت جمع کرانے ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کے لیے انتخاب کے آغاز سے ہی ڈونلڈ ٹرمپ اپنے نفرت آمیز بیانات اور بالخصوص مسلمانوں کے لیے منفی جذبات کے لیے مشہور ہو گئے تھے جس کا اثر ان کے حامیوں پر بھی نظر آتا ہے مزکورہ واقعہ بھی امریکیوں کی تیزی سے بدلتی ذہنیت کی عکاس ہے جس کا کریڈٹ ٹرمپ ہی کو جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -