تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکا: 24 گھنٹوں میں 1300 سے زائد کرونا مریض ہلاک

نیویارک : امریکا جان لیوا وبا کرونا کی آماجگاہ بن چکا ہے، ایک روز میں 1332 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے، ایسا لگتا ہے جیسے امریکا جان لیوا وبا کا مرکزی ہدف بن گیا ہو۔

امریکا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران32 ہزار 248 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست متحدہ ہائے امریکا میں3 اپریل سے 4 اپریل کی صبح تک وائرس میں مبتلا 1332 مزید افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7403 ہوگئی۔

امریکا میں بھی نیویارک میں جان لیوا وبا نے سب سے زیادہ متاثر نیویارک کو کیا ہے جہاں اب تک 3218 لوگ ہلاک ہوچکے۔

ڈاکٹروں کے مطابق امریکا میں لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کے باعث اسپتالوں میں حفاظتی سامان بھی ختم ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست نیویارک میں 1 لاکھ 3 ہزار 476، نیو جرسی میں 29 ہزار 895، کیلیفورنیا میں 12 ہزار 581، میچیگن میں 12474، فلوریڈا میں 10268 جبکہ دیگر ریاستوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں مریض موجود ہیں۔

صدارتی انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس قدر سنگین حالات کے باجود مقررہ وقت پر صدارتی انتخابات کروانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹرز کو پولنگ بوتھ پر آکر ووٹ ڈالنا ہوں کیونکہ آن لائن ووٹنگ میں بہت سے مسائل آتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -