ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ! امریکا نے ایران پر ٹوماہاک میزائل برسا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے ایران پر ٹوماہاک میزائل برسا دیے، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ، یہ حملے اسرائیل کے ساتھ مل کر کیے گئے ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مزید شدت آگئی ، امریکی بحریہ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا ہے، جسے "ایپک فیوری” کا نام دیا گیا ہے۔

العربیہ نیوز کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں امریکی بحریہ کے خوفناک حملوں کے مناظر سامنے آئے ہیں۔

العربیہ نیوز کی جانب سے شیئر کی گئی 57 سیکنڈ کی ویڈیو نے عالمی سطح پر کھلبلی مچا دی ہے، جس میں میزائلوں کو اپنے اہداف کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

امریکی بحریہ نے خلیج فارس اور مشرقی بحیرہ روم میں تعینات اپنے جنگی بحری جہازوں (Distroyers) اور آبدوزوں سے 9 ٹوماہاک لینڈ اٹیک کروز میزائل داغے، یہ حملے مکمل طور پر اسرائیل کے ساتھ تزویراتی تعاون کے تحت کیے گئے ہیں۔

امریکی حکام نے اس آپریشن کے مقاصد واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کے جوہری پروگرام کو مستقل طور پر کمزور کرنے” اور "میزائل دھمکی کو ختم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔۔

ان حملوں کے بعد پورے خطے میں جنگ کی شدت بڑھ گئی ہے اور بین الاقوامی برادری ایک بڑی علاقائی جنگ کے خدشے سے لرز اٹھی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں