اسلام آباد (17 اکتوبر 2026): وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کے پاکستانی حدود سے ایران کے خلاف کارروائیوں کے دعوے بے بنیاد قرار دے دیے۔
وزارت اطلاعات و نشریات فیکت چیک نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ شمالی امریکا کے ایک اکاؤنٹ سے امریکی بحریہ سے متعلق من گھڑت پروپیگنڈا پھیلایا گیا، مبینہ کارروائیوں کیلیے پاکستان کی منظوری حاصل ہونے کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایران کے سول جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، وزیر اعظم
بیان میں کہا گیا کہ اس من گھڑت پروپیگنڈے کو پھیلایا جا رہا ہے، اس قسم کا پروپیگنڈا غلط فہمیاں اور انتشار پیدا کرنے کے ایجنڈے کا حصہ ہے، ایسی سوشل میڈیا پوسٹس کسی بھی سنجیدہ مبصر کی توجہ کے قابل نہیں، ایسی پوسٹس کو صرف پروپیگنڈا سمجھا اور اسی حیثیت سے دیکھا جانا چاہیے۔
| &
◼️ Fabricated propaganda by a North America based account and questingly proliferated further, that the US Navy is somehow operating from Pakistani territory against Iran, with alleged Pakistani approval, is baseless and part of wider agenda of sowing confusion, misperceptions and chaos.
◼️ Such social media posts actually deserve no attention by any serious minded observer and need to be categorised and treated as propaganda only.
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) October 17, 2026


