تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

عراق میں امریکی فوجی افسر داعش کے حملے میں ہلاک

امریکی دفاعی حکام کے مطابق عراق میں تعینات ایک امریکی نیوی فوجی افسر داعش کے حملے میں مارا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل پینٹاگون نے بھی افسر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ افسر موصل کے شمالی حصہ میں عراقی پئشمرگہ کی رہنمائی کے لیے تعینات تھا۔

حکام کے مطابق داعش نے اپنے حملے میں بارودی سرنگوں کا بھی استعمال کیا۔

مزید پڑھیں: داعش نے 75 امریکی فوجیوں پر مشتمل ہٹ لسٹ جاری کردی

پینٹاگون کے پریس سیکریٹری پیٹر کوک نے افسر کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی دنیا کو داعش کے خطرے سے بچانے کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔

امریکی فوج کے خصوصی دستے عراق اور شام میں داعش کے خلاف محاذ آرا ہیں۔

Comments

- Advertisement -