جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

امریکی بحری جہاز ‘یو ایس ایس وین ای میئر’ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان مین کہا گیا کہ امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو روزہ دورے کے لیے کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی سفارتی عملے نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے، دورے کے اختتام پر امریکی بحریہ اور پاک بحریہ کے درمیان مشترکہ مشق بھی انعقاد کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی بحری جہاز کے اس دورے سے خطے میں قیام امن کے لیے دونوں ملکوں کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں