تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکہ ہتھیاروں کی فروخت کا منظم طریقہ کار وضع کرے: جان مکین

واشنگٹن: سینیٹرجان مکین نے امریکی سینٹ کی کمیٹی برائے خارجہ تعلقات سے درخواست کی ہے کہ پاکستان ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے معاملے کا جائزہ لیا جائے۔

امریکی سینٹ کی اسلحے سے متعلقہ کمیٹی کے سربراہ جان مکین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ انہیں اوبامہ انتظامیہ کی ٹائمنگ پر تحفظات ہیں اور ساتھ ہی اس فیصلے سے امریکہ اوربھارت کے تعلقات پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ امریکہ دیگر ممالک کو ہتھیاروں کی فروخت کے طریقہ کار کا جائزہ لے اور ہتھیاروں کی فروخت  منظم طریقے سے انجام دینے کے لئے   طریقہ کار وضع کرے۔

انہوں نے کہا کہ ’’میرے خیال میں یہ معاہدہ نئی انتظامیہ کے تحت ہونا چاہئیے تھا‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ معاملے کا جائزہ لینے سے سینیٹرز کو اس معاملے پر فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی کہ کیاکیا جائے۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے 12 فروری کو پاکستان کو آٹھ ایف 16 طیارے، ریڈاراوردیگر عسکری سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دی تھی جس کی مالیت 699 ملین امریکی ڈالرہے۔

پاکستان اورامریکہ کی اس ڈیل پربھارت نے شدید ردعمل کا اظہارکیا تھا جس پرامریکی پینٹاگون نے بھارت کو اپنے کام سے کام رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

امریکی قانون سازوں کے پاس معاہدے کو روکنے کے لئے تاحال 30 دن ہیں تاہم ایسی مثالیں ماضی میں ایسی مثالیں کم ہی ملتی ہیں کیونکہ ایسے معاہدے معاملے کا اچھی طرح جائزہ لےکرکیے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -