ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

امریکا کا غزہ امن بورڈ کے بعد ’’نیو غزہ‘‘ منصوبہ پیش، کیا ہے یہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (23 جنوری 2026): امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس کے بعد ان کے داماد جیرڈ کشر نے نیو غزہ کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں امن کے لیے پیس آف بورڈ بنایا، جس پر کئی ممالک نے گزشتہ روز دستخط بھی کیے۔ اب امریکا کی جانب سے ’’نیو غزہ‘‘ کا منصوبہ بھی پیش کر دیا ہے۔

یہ منصوبہ صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے عالمی اقتصادی فورم میں پیش کیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جیرڈ کشنر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے بقول یہ سب غزہ کے لوگوں کے لیے ہوگا، غزہ کو مختلف زونز میں تقسیم کیا جائےگا، ہم رفح سے آغاز کریں گے، جہاں مزدوروں کی رہائش کا انتظام ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی دو سالہ جنگ میں 90 ہزار ٹن گولہ بارود کے استعمال سے ہزاروں جانیں گئیں اور 60 ملین ٹن سے زیادہ ملبے کا ڈھیر بنا، جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو کی جائے گی۔

ٹرمپ کے داماد نے مزید کہا کہ غزہ میں ملبہ ہٹانے کا کام پہلے ہی شروع ہوگیا ہے، اس کے بعد نیا غزہ ہوگا، نئی امید کے ساتھ جہاں بہت سی صنعتیں ہوں گی۔

اس موقع پر جیرڈ نے سلائیڈ شو کے ذریعہ شرکا کو نیو غزہ کا ماسٹر پلان دکھایا، جس میں رہائش، ڈیٹا سینٹرز اور انڈسٹریل پارکس کے لیے مختص علاقے دکھائے۔ اس میں بحریہ روم کے ساحل کی ایک تصویر بھی شامل تھی، جس میں چمکتے بلند وبالا ٹاورز نظر آ رہے تھے۔

تاہم انہوں نے ان منصوبوں میں اہم مسائل کا ذکر نہیں کیا گیا۔ جیسا کہ جائیداد کے حقوق یا ان فلسطینیوں کے لیے معاوضہ جنہوں نے جنگ کے دوران اپنے گھر، کاروبار اور روزگار کھو دیے۔ منصوبے میں اس بات کا ذکر بھی نہیں کیا گیا کہ تعمیر نو کے دوران بے گھر فلسطینی کہاں رہیں گے۔

کشنر نے بتایا کہ جلد واشنگٹن میں ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی جہاں ہم نجی شعبے کی جانب سے دیے جانے والے بہت سے عطیات کا اعلان کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت واپس لے لی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں