تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا وائرس : چین اور اٹلی کے بعد امریکا سب سے زیادہ متاثر

واشنگٹن : کرونا وائرس نے چین اور اٹلی کے بعد امریکا میں اپنے پنجے گاڑ دئیے، امریکا کرونا وائرس سے متاثرہ دنیا کا تیسرا ملک بن گیا جہاں مریضوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن چین اور اٹلی وہ ممالک ہیں جہاں اس وبا کے باعث اب تک کل 9 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں، جبکہ تیسرے نمبر سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا بن گیا ہے جہاں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 ہزار 145 ہوچکی ہے۔

کرونا وائرس سے متاثرہ 6 فیصد افراد صرف ریاست نیویارک میں ہیں جن کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہے جبکہ دنیا کے کل 4 فیصد مریض نیویارک سٹی میں ہیں جن کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیویارک ریاست میں اب تک 157 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کےباعث ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ امریکا میں کل ہلاکتیں 582 ہوچکی ہیں۔

امریکی ریاست نیویارک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ مزید ہزاروں افراد ایسے ہیں جن کے ٹیسٹ رپورٹس آنے کا انتظار ہے۔ امریکا میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے مکمل لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے جبکہ امریکی ماہرین طب نے کرونا کی دوا تیار کرکے چار افراد پر تجربہ بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ ایک امریکی نے ٹرمپ کی تجویز کے بعد گھر میں کلوروکوئن ملا کیمیکل استعمال کر کے موت کو گلے لگا لیا ہے، جب کہ اس کی بیوی کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 60 سالہ میاں بیوی نے امریکی صدر کی ‘معجزانہ دوا’ کی تیاری کے چکر میں اپنی جانیں خطرے میں ڈالیں، ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ملیریا کی دوا کلوروکوئن کے بارے میں کہا تھا کہ یہ کرونا وائرس کے علاج میں مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -