بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

امریکا کا قطر سے تحفے میں ملا بوئنگ 747 کو جولائی تک ایئر فورس ون بنانے کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(7 مئی 2026): امریکی فضائیہ قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئے بوئنگ 747 طیارے کو 4 جولائی تک اپنے بیڑے میں شامل کرنے کے لیے کوشاں ہے، تاکہ اسے امریکا کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر ‘ایئر فورس ون’ کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔

امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قومی جشن کے موقع پر نیا صدارتی طیارہ فراہم کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے 2025 میں قطر سے یہ لگژری طیارہ بطور تحفہ قبول کیا تھا، جس کی مرمت اور صدارتی معیار کے مطابق تزئین و آرائش کا کام ایل تھری ہیرس نامی کمپنی کر رہی ہے۔

قطر کی جانب سے اس تحفے پر ڈیموکریٹس نے مفادات کے ٹکراؤ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تنقید کی ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے ان اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 400 ملین ڈالر مالیت کے طیارے کو ٹھکرانا بے وقوفی ہوگی۔

اس طیارے کو صدارتی استعمال کے قابل بنانے کے لیے اس میں جدید مواصلاتی نظام، سکیورٹی اپ گریڈ اور میزائل حملوں کو روکنے کی صلاحیت نصب کی جا رہی ہے۔ فضائیہ کے مطابق طیارہ اس وقت پینٹنگ کے عمل سے گزر رہا ہے۔

بوئنگ کمپنی کی جانب سے دو نئے صدارتی طیاروں کی تیاری کا باقاعدہ پروگرام اپنے شیڈول سے چار سال پیچھے ہے اور ان کی فراہمی 2028 سے پہلے ممکن نہیں۔ اس تاخیر کی وجہ سے خدشہ تھا کہ صدر ٹرمپ اپنی مدتِ ملازمت کے دوران نئے طیاروں سے محروم رہ سکتے تھے۔ بوئنگ کے اس منصوبے کی لاگت بھی 3.9 بلین ڈالر سے بڑھ کر اب 5 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

فضائیہ نے صدارتی بیڑے کے لیے صدر ٹرمپ کی خواہش کے مطابق سرخ، سفید، گہرا نیلا اور سنہرا رنگ منتخب کیا ہے۔ یہ نیا ڈیزائن روایتی نیلے اور سفید رنگوں کی جگہ لے گا۔ صدارتی طیارے کے علاوہ نائب صدر اور دیگر حکام کے زیرِ استعمال طیاروں کو بھی اسی رنگ میں رنگا جائے گا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں