جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

امریکہ کا دہشت گرد تنظیم الشباب کے 6 دہشت گردوں کی اطلاعات دینے پر نقد انعامات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ نے صومالیہ کے دہشت گرد تنظیم الشباب کے چھ دہشت گردوں کی اطلاعات دینے والوں کیلئے نقد انعامات کا اعلان کر دیا ہے.

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق نقد انعامات کا اعلان امریکی محکمہ خارجہ کے ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کے تحت کیا گیا ہے ، ابو عبیدہ کی اطلاع دینے والے کو چھ ملین ڈالر انعامی رقم دی جائے گی.

مہد کراٹے، معالم داؤد اور حسان افگوئے کی اطلاع دینے والے تین تین ملین ڈالرز کی انعامی رقم کے حقدار ہوں گے جبکہ معالم سلمان اور احمد ایمان علی کی اطلاع دینے والے کو بھی تین تین ملین ڈالر دیئے جائیں گے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق تمام دہشت گرد افریقی ممالک میں ہزاروں معصوم شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں