تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

امریکا نے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعام رکھ دیا

واشنگٹن: سیاسی و معاشی بحران کے اور ادویات کی قلت سے دوچار جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کی گرفتاری پر امریکا نے 15 ملین ڈالر کا انعام رکھ دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ منتخب جمہوری صدر نکولس مدورو کو منشیات اسمگلنگ کے الزامات میں گرفتاری کے لیے معاونت و معلومات فراہم کرنے پر 15 ملین ڈالر انعام سے نوازا جائے گا۔

مائیک پومپیو کی جانب سے انعامی رقم کا اعلان محکمہ انصاف( ڈی او جے) کی جانب سے صدر نکلوس اور اعلیٰ حکام پر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

محکمہ انصاف کے حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ نکلوس مدورو سمیت دیگر اعلیٰ وینزویلین حکام کوکین اور دیگر اقسام کی ڈرگس اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ وینزویلا کے عوام ایک شفاف ، ذمہ دار اور نمائندہ حکومت کے مستحق ہیں جو لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہے نہ کہ ایسے سرکاری عہدیدار جو غیر قانونی اسمگلنگ اور منشیات کے دھندے سے لوگوں کے اعتماد سے خیانت کرتے ہوں۔

Comments

- Advertisement -