بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

امریکی نمائندہ خصوصی افغانستان کی پاکستان آمد، نگراں وزیرخارجہ سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے امریکی نمائندہ خصوصی افغانستان تھامس ویسٹ سے ملاقات میں افغانستان کے عوام کی خوشحالی ترقی کوفروغ دینے کی اہمیت پرزور دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے، امریکی سفیر اور سفارتی عملے نے تھامس ویسٹ کا استقبال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکی نمائندہ خصوصی دفترخارجہ پہنچے ، جہاں انھوں نے نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سےملاقات کی ، اس موقع پر پاک امریکا تعلقات،افغانستان کی صورتحال، غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی افغانستان واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکامیں افغان مہاجرین کی محفوظ آبادکاری،نقل مکانی پربھی بات کی گئی۔

جلیل جیلانی نے افغانستان کے عوام کی خوشحالی ترقی کوفروغ دینے کی اہمیت پرزور دیا، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق جلیل عباس نے عالمی شراکت داروں کیساتھ مل کرکام کرنے کیلئے پاکستان کےعزم کا اعادہ کیا۔

دورہ پاکستان کے دوران امریکی نمائندہ کی یواین ایچ سی آر،آئی اوایم،ریڈکراس کی عالمی کمیٹی کےحکام سےملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ امریکی نمائندہ خصوصی کی افغان پناہ گزینوں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی افغانستان یواےای،سعودی عرب اورقطرکابھی دورہ کرین گے ، ان کا4ممالک کادورہ15دسمبرتک رہےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں