جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

کابل سے روانہ ہونیوالے امریکی طیارے کے لینڈنگ گیئر سے انسانی باقیات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: کابل سے گزشتہ دنوں روانہ ہونے والے امریکی فوجی طیارے کے لینڈنگ گیئر سے انسانی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ نے طیارے کے لینڈنگ گیئر سے انسانی باقیات برآمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لوگ طیارے میں چھپنے کی کوشش میں مارے گئے۔

امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ لینڈنگ گیئر سے ملنے والی انسانی باقیات کی تحقیقات کررہے ہیں، سیکیورٹی خدشات پر طیارے کے عملے نے اڑان بھرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ترجمان امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کا ہجوم طیارے کی طرف بڑھا تھا جس پر سیکیورٹی خدشات تھے۔

مزید پڑھیں: امریکی طیارے میں 640 افغان باشندوں کا سفر، تصاویر موضوع بحث بن گئیں

رپورٹ کے مطابق طیارہ ٹیک آف کرنے کے بعد 5 افراد کی لاشیں لے جائی گئیں۔

واضح رہے کہ کابل ائیرپورٹ پر افغانستان چھوڑنے کی خواہش رکھنے والے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے امریکی
فوجیوں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی تھی جس میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

خیال رہےکہ افغان شہریوں کی کابل ائیرپورٹ پر امریکی طیارے پر لٹکنے کی کوشش میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں