تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...
Array

امریکی آئل کمپنی آج پاکستان میں اپنے پہلے دفتر کا افتتاح کرے گی

اسلام آباد: امریکی آئل کمپنی آج پاکستان میں اپنے پہلے دفتر کا افتتاح کرے گی جس کے لیے کمپنی کی چیئرمین ایماکو کرین وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق امریکی آئل کمپنی کی چیئرمین ایماکو کرین وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں۔ چیئرمین نے وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی اور وزیر توانائی عمر ایوب کے ساتھ اہم ملاقات کی۔

وفاقی وزرا کے ساتھ ملاقات میں تفصیلی بات چیت کے دوران طے پایا کہ امریکی کمپنی کراچی کی سمندری حدود میں آف شور آئل ڈرلنگ کرے گی۔ پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل بھی لگایا جائے گا۔

امریکی کمپنی آج پاکستان میں اپنے پہلے دفتر کا افتتاح کرے گی۔ افتتاحی تقریب میں وزیر خزانہ اسد عمر، علی زیدی، عمر ایوب اور دیگر وزرا شرکت کریں گے۔

امریکی وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات طے پا گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -