بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

امریکا سے کتنے ملین ڈالرز کا تیل درآمد کیا گیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا سے درآمد کیے گئے خام تیل کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں، ایک لاکھ میٹرک ٹن سے زائد خام تیل درآمد کیا گیا۔

پاکستان میں امریکا سے کتنے ملین ڈالرز کا تیل درآمد کیا گیا، اس سلسلے میں قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات میں اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں، وزارت پٹرولیم نے کہا کہ نجی آئل ریفائنری سیزجیکو پاکستان لمیٹڈ نے امریکا سے خام تیل درآمد کیا۔

مزید پڑھیں: روس سے تیل خریدنے کی سزا، امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

وزارت پٹرولیم نے بتایا کہ آئل ریفائنری نے اکتوبر میں 74 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کا خام تیل درآمد کیا، 1 لاکھ 26 ہزار 175 میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نومبر میں 72 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کا 1 لاکھ 23 ہزار 818 میٹرک ٹن خام تیل درآمد کیا گیا۔

وزارت پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کا سی پی ایل نے 2026 کے پہلے 3 ماہ خام تیل کی مزید کھیپ درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

معیشت کیلیے اچھی خبر، خام تیل کے حصول میں امریکا سے معاہدے میں بڑی پیشرفت

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں