تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

نیشنل ایکشن پلان میں پاکستان سے تعاون کرینگے، امریکا

واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے جاری نیشنل ایکشن پلان کی حمایت کرتے ہیں اوراس کے لئے پاکستان کوبھرپورمدد اورتعاون فراہم کریں گے۔

پاکستان اورافغانستان کے لئے امریکا کے معاون نمائندہ خصوصی جوناتھن کارپینٹرنے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے دورے کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ کراچی اورشمالی وزیرستان میں آپریشن ضروری تھا۔

انکا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے پاکستانی عوام اورمعیشت کوفائدہ پہنچے گا، پاکستان میں شدت پسندوں کیخلاف کارروائی انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مصالحتی کوششیں اورافغان صدراشرف غنی کی پالیسیاں دونوں ملکوں کے ملکرکرکام کرنے کی ابتداء ہیں، دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون کا فیصلہ بہترین ہے۔

Comments

- Advertisement -