ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

بھارت کا کوئی بھی حملہ کشیدگی بڑھائے گا، جان کربی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے پاکستان اوربھارت کی کشیدہ صورتحال پرگہری نظرہے، کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے دونوں ممالک کو روابط بڑھانا ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ سے خطاب میں کہا بھارت کی جانب سے کوئی بھی حملہ کشیدگی میں اضافہ کرے گا۔اطلاعات کے مطابق پاکستان اوربھارت کی افواج رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دو زروقبل وزیرخارجہ جان کیری کا بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے رابطہ ہوا تھا، کشیدگی میں کمی کے لئے پاکستان اوربھارت دونوں کو اقدامات کرنا ہوں گے، دہشتگردوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، دہشتگردی خطے کے امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکا میں صدارتی انتخابات کی مصروفیات کے باوجود امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے دو روز کے دوران دو مرتبہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کو فون کیا اور پاکستان سے کشیدگی نہ بڑھانے کا مشورہ دیا ۔

امریکہ کا کہنا تھا کہ امن کے خواہاں پاکستان سے کشیدگی میں اضافہ کرکے بھارت نے خطے کے امن واستحکام کو خطرے سے دوچارکردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں