بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

سرینا ولیمز کی شکست نے میگھن مرکل کو افسردہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: یو ایس اویمنز سنگلز کے فائنل میچ میں امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز کی شکست نے برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ کو افسردہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل اپنی دوست امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کی 19 سالہ کینیڈین کھلاڑی بیانکا کے ہاتھوں شکست پر افسردہ ہوگئیں۔

شاہی خاندان کی بہو میگھن مرکل نیویارک میں ویمنز سنگلز کا فائنل دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھیں اور سرینا ولیمز کو سپورٹ کررہی تھیں۔

میچ کے دوران ان کے ملے جلے تاثرات بھی کیمرے کی آنکھ سے بچ نہ سکے، جیسے ہی سرینا ولیمز کوئی پوائنٹ حاصل کرتیں تو میگھن مرکل خوشی سے سرشار ہوکر تالیاں بجاتی ہوئی نظر آئیں۔

اس کے برعکس جیسے ہی کینیڈا بیانکا نے سرینا ولیمز کے خلاف پوائنٹس حاصل کیے تو میگھن کا چہرہ اترا ہوا دکھائی دیا۔

فائنل میچ کے آخر میں سرینا کو ہی شکست ہوئی اور کینیڈا کی 19 سالہ بیانکا پہلی بار گریند سلم ٹائٹل جیتنے میں کامیابی ہوگئیں۔ سرینا ولیمز نے جب اپنا پہلا گرینڈ سلم ٹائٹل جیتا تھا تو اس وقت بیانکا پیدا بھی نہیں ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ وہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا میچ دیکھنے پہنچی ہیں میگھن اس سے قبل جب میچ دیکھنے پہنچی تھیں تو اس کی تصویر لینے پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

میگھن مرکل میچ دیکھنے میں مصروف تھیں کہ ایک مداح نے ان کی تصویر لینا چاہی تو پروٹوکول میں شامل شخص نے اسے روک دیا جس پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

میگھن مرکل نے پروٹوکول افسر کو نہیں روکا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا بعدازاں میگھن مرکل نے مذکورہ واقعے پر معافی مانگ لی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں