ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

ایرانی حملوں کا خدشہ : امریکا کا اپنے شہریوں کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے سعودی عرب میں متعین سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

مریکی محکمہ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سعودی عرب میں متعین اپنے غیر ہنگامی سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ خطے میں ایران کی جانب سے جاری ممکنہ ڈرون حملوں اور مسلح تنازعات کے خطرے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ موجودہ صورتحال میں سفارتی مشنز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

۔محکمۂ خارجہ نے اپنے شہریوں سے سعودی عرب کے سفر پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت بھی دہرائی اور اس کی وجوہات میں ایرانی حملے، مسلح تنازع، دہشتگردی، انخلا پر پابندی اور مقامی سوشل میڈیا قوانین بتائے گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے سفارتی عملے کا انخلا اس بات کی علامت ہے کہ خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی نازک ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں امریکی سفارتی مشنز کی حفاظت کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں