تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

امریکا کا روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

واشنگٹن : امریکی حکام نے روسی سفارت کاروں کو چند دنوں میں امریکا چھوڑنے کا کہہ دیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے ملک میں موجود روس کے 24 سفارت کاروں کو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد 3 اکتوبر تک امریکا سے نکل جانے کا حکم دیا ہے، روسی سفارت کار اناتولی آنتونوف کا کہنا ہے کہ امریکا نے یہ قدم کسی تنازع کی وجہ سے اٹھایا ہے یا نہیں یہ کہنا مشکل ہوگا۔

روسی سفیر نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ امریکا نے اچانک ویزے کے اجرا کے عمل کو سخت کردیا جس کی وجہ سے تقریبا تمام ہی سفارت کار بغیر کسی متبادل کے امریکا چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

مذکورہ معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے روسی سفارت کار کے بیان کو غلط قرار دیا اور کہا کہ واشنگٹن روسی سفارت کاروں کے ویزوں کے معاملے کو ماسکو کے خلاف جوابی کارروائی کے طور پر استعمال نہیں کر رہا۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا روسی کارروائیوں کے خلاف ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے لیکن ویزہ سے متعلق کارروائی میں کچھ نیا نہیں ہے، روسیوں کو تین سال بعد اپنے ویزوں کی مدت میں توسیع کے لیے اپلائی کرنا پڑتا ہے، جس کے بعد ان کی درخواستوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -