تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پاکستان اور امریکا کے دفاعی مشاورتی گروپس کے مذاکرات کل سے ہونگے

واشنگٹن : پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی فراہمی جاری رکھنے اور انسدادِ دہشتگردی میں پاکستان کو جدید اسلحے کی ضروریات پر پاکستان اور امریکا کے دفاعی مشاورتی گروپس میں مذاکرات کا آغاز سے کل سے واشنگٹن میں ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کی ضروریات اور جدید اسلحے کی فراہمی کا معاملہ ایجنڈے میں سر فہرست ہے جبکہ مذاکرات میں کولیشن سپورٹ فنڈ کو جاری رکھنے پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

پاکستان آٹھ ایف سالہ طیاروں سمیت دیگر جدید جنگی سازو سامان حاصل کرنا چاہتا ہے، جس میں ایف سولہ طیاروں کا معاملہ پہلے ہی امریکی کانگریس میں زیرِ بحث ہے۔

سیکریٹری دفاع عالم خٹک ڈی سی جی میٹنگز کے علاوہ امریکی کانگریس میں اور سینیٹرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ امریکی تھنک ٹینکس میں پاکستان کی دفاعی پالیسیوں پر حوالے سے کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

ڈی سی جی میں امریکا کی قیادت انڈر سیکریٹری آف ڈیفنس کرسٹین وورنتھ کر رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -