منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (07 فروری 2026): وفاقی دارالحکومت میں تباہ کن خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اسلام آباد خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستان میں سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات سے گریز کریں، اور اپنی ذاتی سیکیورٹی منصوبہ بندی کا از سرِ نو جائزہ لیں، امریکی شہری مقامی میڈیا پر صورت حال سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کرتے ہوئے کم نمایاں رہیں، اپنے پاس ہر وقت شناختی دستاویز رکھیں اور سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں۔ محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے۔

یو این سیکریٹری جنرل کی اسلام آباد کی مسجد میں نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ایک امام بارگاہ میں گزشتہ روز جمعہ کو خودکش دھماکے میں 32 نمازی شہید ہو گئے ہیں، نماز جمعہ کے دوران مسجد خدیجة الکبریٰ میں نمازی نشانہ بنے، 32 میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں، وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے مطابق 121 زخمیوں میں 25 کی حالت نازک ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں