تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

امریکا میں طویل ترین شٹ ڈاؤن، سرکاری ملازمین گھریلو سامان بیچنے پر مجبور

واشنگٹن: میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلیے فنڈنگ سے انکارپر ڈیڈ لاک نے امریکی حکومت کے جزوی شٹ ڈاؤن کو تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کانگریس کے درمیان گزشتہ ایک ماہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے سلسلے میں فنڈنگ کے معاملے پر ڈیڈ لاک چل رہا ہے جس کے باعث امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی سمیت کئی اداروے شٹ ڈاؤن کا شکار ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا مستقبل قریب میں کوئی حل نظر نہیں آتا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شٹ ڈاؤن کے باعث نئے سال کے پہلے ماہ میں 8 لاکھ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہوگئے ہیں، جس کے باعث نوبت اپنی چیزیں فروخت کرنے کی آگئی ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں امریکا کے ایک اہم ہوائی اڈے کا ایک ٹرمینل مکمل طور پر بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس وقت تک بجٹ کی منظوری نہیں ہوگی جب تک میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے فنڈنگ کی منظوری نہیں ہوتی۔

تنخواہوں سے محروم ملازمین نے سماجی رابطوں کی ویب سایٹس پر اپنی تنخواہوں کی سلپ احتجاجاً شیئر کی۔

ایک سوشل میڈیا صارف کیٹ ہیفنر نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر تنخواہ کی سلپ شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا ’یہ میرے بھائی کی تنخواہ کی سلپ ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بطور ایئر ٹریفک کنٹرولر کام کرنے والے ملازم کو صرف ایک سینٹ کی ادائیگی کی گئی ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہزاروں افراد نے مالی عدم استحکام کے باعث بے روزگاری کا وظیفہ حاصل کرنے کے لیے درخواستیں داخل کرنا شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث سکیورٹی ایجنٹس کی کمی کے سبب رواں ہفتے کے اختتامِ پر ایک مکمل ٹرمینل بند کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے جزوی شٹ ڈاؤن سنیچر کو اپنے 22ویں دن میں پہنچ کر صدر بل کلنٹن کے دور صدارت میں سنہ 1995-96کے 21 دن کے ریکارڈ شٹ ڈاؤن سے آگے نکل گيا ہے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلیے فنڈنگ سے انکار پر ایک مرتبہ پھر ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دی تھی تاہم اگلے ہی روز وہ اپنے بیان سے دستبردار ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنا اہم وعدوں میں شامل تھا۔

Comments

- Advertisement -