منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

ٹرمپ انتظامیہ کی بڑی کامیابی، جزوی شٹ ڈاؤن کا چوتھے روز خاتمہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (04 جنوری 2026): امریکا میں جزوی شٹ ڈاؤن کا چوتھے روز خاتمہ ہو گیا، سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان سے بھی 1.2 کھرب ڈالر اخراجات کا بل منظور ہو گیا، جو ٹرمپ انتظامیہ کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

ایوان نمائندگان میں 217 ارکان کانگریس نے اخراجات بل کی حمایت اور 214 نے مخالفت کی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منظوری کے فوری بعد بل پر دستخط کر کے ہفتے کے روز شروع ہونے والے جزوی شٹ ڈاؤن کا خاتمہ کر دیا۔

وفاقی امیگریشن ادارے آئس کے چھاپوں کے دوران 2 شہریوں کی ہلاکت پر کانگریس میں اختلافات برقرار ہیں، یہ جزوی شٹ ڈاؤن امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی فنڈنگ کے معاملے پر شروع ہوا تھا، اسپیکر مائیک جانسن نے آئس چھاپوں کے دائرہ کار سے متعلق ڈیموکریٹس کو یقین دہانی کرا دی ہے۔

اس اقدام کے تحت زیادہ تر سرکاری اداروں کو ستمبر میں مالی سال کے اختتام تک فنڈنگ فراہم کی جائے گی، تاہم محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) کو صرف اگلے ہفتے کے اختتام تک کے لیے فنڈز ملیں گے۔

بگرام ایئر بیس لیں گے اور کسی کو نہیں دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

قانون سازوں سے توقع ہے کہ وہ ڈی ایچ ایس میں اصلاحات سے متعلق ڈیموکریٹس کے مطالبات پر مذاکرات کریں گے، جو گزشتہ ماہ منیاپولس میں وفاقی امیگریشن اہلکاروں کے ہاتھوں دو امریکی شہریوں کی ہلاکت کے بعد سامنے آئے ہیں۔

ڈیموکریٹس وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں، بالخصوص امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE)، جو ڈی ایچ ایس کے تحت کام کرنے والا ادارہ ہے، پر پابندیوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ڈیموکریٹس ڈی ایچ ایس کی امیگریشن نفاذ کی کارروائیوں میں تبدیلیاں چاہتے ہیں، جن میں یہ شرط شامل ہے کہ ایجنٹس باڈی کیمرے استعمال کریں اور چہرے چھپانے کے لیے ماسک نہ پہنیں۔

اگر کوئی نیا معاہدہ نہ ہوا تو ڈی ایچ ایس کی فنڈنگ 13 فروری کو ختم ہو جائے گی۔ منگل کی دوپہر اوول آفس میں بجٹ پر دستخط کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا یہ بل امریکی عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

سینیٹ نے اخراجات سے متعلق پانچ بلوں کے پیکج پر اتفاق کیا تھا، مگر ڈی ایچ ایس کی فنڈنگ سے متعلق چھٹا بل اس میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس کی بجائے، سینیٹ نے اتنی رقم منظور کی کہ ڈی ایچ ایس دو ہفتوں تک کام کرتا رہے، تاکہ اس دوران قانون ساز طویل المدتی بجٹ پر اختلافات دور کر سکیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں