واشنگٹن (03 دسمبر 2025): امریکا نے 19 غیر یورپی ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دی ہیں، جن میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ نے منگل کو کہا کہ جن ممالک کی امیگریشن درخواستیں روکنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار، صومالیہ، سوڈان، ترکمانستان، یمن اور دیگر شامل ہیں۔
یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کے تمام کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کرنے کے فیصلے روک دیے گئے ہیں۔
ان میں اُن افراد کی درخواستیں بھی شامل تھیں جو امریکی شہری بننے کے قریب تھے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز سے اسٹیٹس حاصل کرنے پر روک لگائی تھی۔
روس یوکرین 9 ویں جنگ ہوگی جو میں ختم کراؤں گا، صدر ٹرمپ
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام افغان شہری کی نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ افغانستان کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں صومالیوں کے خلاف بیان بازی میں بھی تیزی لائی ہے، انھیں ’’کوڑا کرکٹ‘‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ’’ہم انھیں اپنے ملک میں نہیں چاہتے۔‘‘


