تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کرونا کی ویکسین سے متعلق امریکی دوا ساز کمپنی کا بڑا دعویٰ

واشنگٹن : امریکا کی ایک معروف دوا ساز کمپنی نے مہلک ترین کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے چند ماہ کے دوران ہی ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں 16 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث ہزاروں کی جانیں جانے کے باوجود اب تک اس کی ویکسین تیار نہیں کی جاسکی ہے البتہ کچھ ممالک اور سائنس دانوں نے اس جان لیوا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ ضرور کیا تھا، اب معروف امریکی دوا ساز کمپنی نے ویکسین کی تیاری میں بڑی پیشرفت کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمپنی امریکی حکومت کے تعاون سے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہے، کمپنی کے چیف سائنٹیفک آفیسر نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویکسین کی تیاری پر جنوری سے کام شروع کردیا گیا تھا۔

پال اسٹوفلز کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے، انسانوں پر کلینیکل ٹرائل ستمبر سے شروع کردئیے جائیں گے جبکہ ویکسین جنوری 2021 میں استعمال کےلیے دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : روسی سائنس دانوں نے بھی کروناوائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا

چیف سائنٹیفک آفیسر پال اسٹوفلز کا کہنا ہے کہ ابتدا میں پوری دنیا میں ایک ارب ویکسین فراہم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس نے دنیا بھر میں اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں جس کےباعث دنیا بھر میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دم توڑ چکے ہیں جبکہ 16 لاکھ سے زائد متاثر ہیں۔

Comments

- Advertisement -