جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

گرین لینڈ کی خریداری کا ممکنہ امریکا منصوبہ سامنے آ گیا!

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (9 جنوری 2026): امریکا نے وینزویلا کے بعد گرین لینڈ پر نظریں گاڑ لی ہیں اور اس کی خریداری کا نیا امریکی منصوبہ سامنے آ گیا ہے۔

امریکا کی جانب سے وینزویلا پر حملے کے بعد اب صدر ٹرمپ کی نظریں گرین لینڈ پر ہیں اور وہ اس کو امریکا میں شامل کرنے کے حوالے سے کئی بار بیانات بھی دے چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا فاکس نیوز کے مطابق کی ایک رپورٹ نے 57 ہزار آبادی والے گرین لینڈ کو خرید کر امریکا میں شامل کرنے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے گرین لینڈ کی 57 ہزار آبادی کو براہ راست 10 ہزار سے ایک لاکھ امریکی ڈالر کی ادائیگی پر غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں امریکی صدر کے معاونین اور حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرین لینڈ کے باشندوں کو رقم کی ادائیگی کا مقصد انہیں ڈنمارک سے علیحدگی پر آمادہ کرنے اور امریکا میں شامل ہونے پر قائل کرنا ہے۔

دوسری جانب گرین لینڈ سے متعلق امریکا عزائم پر برطانیہ اور یورپی ممالک نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے، ہمیں معدنیات کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے لیے گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔

گرین لینڈ کی کہانی کیا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں