تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکا میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام قتل

نیویارک: امریکا میں پولیس نے ایک اور سیاہ فام شخص کو قتل کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لیوزیانا میں پولیس کی فائرنگ سے 31 سالہ سیاہ فام شخص ہلاک ہوگیا، مقتول کی شناخت ٹریفو کے نام سے ہوئی۔

امریکی پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہمیں رات 8 بجے کال موصول ہوئی اور بتایا گیا کہ ایک شخص اسٹور میں گھسنے کی کوشش کررہا ہے اور اس کے ہاتھ میں چاقو بھی ہے۔

امریکی پولیس کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ فرار ہوگیا اور بھاگ کر دوسرے اسٹور میں گھسنے کی کوشش کرنے لگا اس دوران پولیس نے فائرنگ کردی۔

رپورٹ کے مطابق سیاہ فام شخص کو پولیس کی جانب سے گیارہ گولیاں ماری گئیں، واقعے کے بعد مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی اور امریکی پولیس کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے 25 مئی کو جارج فلائیڈ کی ہلاکت پولیس حراست میں اس وقت ہوئی جب ایک پولیس اہلکار نے 9 منٹ تک اس کے گلے کو اپنے گھٹنے تلے دبائے رکھا اور اس دوران وہ مدد کیلیے پکارتا رہا اور کہتا رہا کہ ’میرا دم گھٹ رہا ہے‘ لیکن پولیس اہلکار نے اس کی ایک نہ سنی۔

بعدازاں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث ملزم پولیس آفیسر کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا، آفیسر تھامس لین کو 10 لاکھ ڈالر کی ضمانت پر آزادی ملی تھی۔

Comments

- Advertisement -