تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

حامی خاتون نے ٹرمپ کو ’الو‘ قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی خاتون نے انہیں ’الو‘ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سیاسی مبصر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی ٹومی لاہرین نے ٹرمپ کو ’الو قرار دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی سیاسی مبصر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی ٹومی لہرین نے ویڈیو میں کہا کہ امریکی صدر ’الو‘ کی طرح عقلمند ہیں، واضح رہے کہ مغربی ممالک میں الو کو عقلمندی کی علامت سمجھاجاتا ہے جبکہ بھارت اور پاکستان میں ایسا نہیں ہے۔

خاتون کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ٹرمپ 2020 میں امریکا کے لیے مزید اقدامات کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ الو کی طرح دانشمند ہیں یا آپ ہندی میں یہ کہہ لیں کہ وہ الو کی طرح عقلمند ہیں۔

وائرل ویڈیو آئندہ انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت کے لیے جاری کی گئی تھی اور یہ ویڈیو امریکا میں ہندوستانی نژاد لوگوں کے لیے بنائی گئی تھی ،لیکن سوشل میڈیا صارفین نے الو کی اصطلاح کے استعمال تبصرے شروع کردئیے۔

واضح رہے کہ الو لفظ کبھی بھی دانشمندی کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال نہیں ہوتا، درحقیقت یہ ہندی یا اردو میں وسیع پیمانے پر کسی ایسی چیز کی وضاحت کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جو عقلمندوں کے بالکل مخالف ہے یعنی بیوقوف ہو۔

سوشل میڈیا صارفین اس لفظ کے مقبول معنی کو فوری طور پر بیان کررہے ہیں، اس بات کو اجاگر کرنے کے لیے کچھ مضحکہ خیز تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -