بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

امریکی صدر کا یمن جنگ کی حمایت ختم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے خارجہ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یمن جنگ کے خاتمے کےلیے سفارت کاری کو تیز کررہے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے حلف اٹھانے کے کچھ روز بعد ہی نئی امریکی خارجہ پالیسی کا اعلان کردیا ہے، صدر بائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ایک بار پھر دنیا سے رابطے بحال کریں گے۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا یمن جنگ کی حمایت ختم کررہا ہے اور یمن جنگ خاتمے کےلیے سفارتکاری کو تیز کررہے ہیں لیکن امریکا سعودی عرب کے دفاع میں ہر طرح سے مدد کرے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ داخلی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے، ماسکو سے موثر انداز میں نمٹیں گے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ دنیا میں آمریت پسندی کے بڑھتے مسئلے سے نمٹنا ہوگا، میانمار فوج فوری اقتدار چھوڑ کر جمہوری رہنماوں کو رہا کرے۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کورونا، ماحولیاتی بحران اور جوہری پھیلاؤ سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں