منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

امریکی صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی تعریف کرنے لگے اور کہا فیلڈ مارشل پاکستان کی نہایت اہم شخصیت ہیں، مجھے ان کا اندازِ بیان بے حد پسند آیا۔”

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی نہایت اہم شخصیت قرار دیا۔

ورجینیا میں امریکی فوجی جنرلز سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ چند روز قبل وزیراعظم پاکستان فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ وائٹ ہاؤس آئے تھے۔ فیلڈ مارشل نے گفتگو کے دوران کہا کہ ” اس شخص نے لاکھوں زندگیاں بچائیں، ایک ایسی جنگ کو روک دیا جو نہایت تباہ کن ہونے والی تھی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کے خوبصورت اندازِ بیان نے انہیں بےحد متاثر کیا، ان کی تعریف کومیں نےاپنے کیلئےاعزازمحسوس کیا، یہ بات فیلڈ مارشل نے اس وقت کہی جب اجلاس میں دیگر اعلیٰ فوجی جنرلز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کے دوران سات طیارے گرنے کے واقعے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس وقت حالات نہایت سنگین تھے مگر بڑی تباہی کو روک لیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں