واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یادگاری سکے اور پاسپورٹ کا حصہ بن گئے، سنہری رنگ کے ایک ڈالر کے سکوں کی فروخت شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر اور دستخط کے ساتھ خاص یادگاری سکہ اور پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے، جو امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تیار کیے گئے ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ نے صدر ٹرمپ کی تصویر والا سنہری رنگ کا ایک ڈالر کا سکہ فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ اس سکے کی قیمت تقریباً 1.55 ڈالر سے 2.44 ڈالر تک رکھی گئی ہے۔
سکے کے رخِ پہلے پر صدر ٹرمپ کے چہرے کی شبیہہ کے ساتھ "In God We Trust”، "Liberty” اور "1776–2026” درج ہے جبکہ عقبی رخ پر امریکی صدارتی مہر (زیتون کی شاخ اور تیر تھامے عقاب) اور امریکہ کے 250 سال مکمل ہونے پر 250 کا ہندسہ نقش ہے۔
صدر ٹرمپ کے صاحبزادے ایرک ٹرمپ نے ٹرمپ کی تصویر اور دستخط پر مشتمل یادگاری پاسپورٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس یادگاری پاسپورٹ کے اندرونی صفحے پر صدر ٹرمپ کا ایک پیغام لکھا گیا ہے: "خوش آمدید، لیکن اچھے بن کر رہیں۔


