تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی صدر کا کورونا کی نئی قسم پر اظہار تشویش، عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ

واشنگٹن : امریکی صدربائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا میں آج نہیں تو کل اومیکرون کا کیس سامنے آئے گا، اومیکرون وائرس پر تشویش ہے مگرعوام کو گھبرانا نہیں چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی کورونا کی نئی قسم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اومیکرون وائرس پر تشویش ہے مگرعوام کو گھبرانا نہیں چاہیئے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا میں آج نہیں تو کل اومیکرون کا کیس سامنے آئے گا، امریکی عوام ویکسین کےذریعے اپنے آپ کو محفوظ کریں، امریکیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

امریکی صدر نے ڈاکٹر فاؤچی سمیت دیگر طبی مشیروں سے ملاقات کی ، ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ ویکسین اومی کرون سے کچھ نہ کچھ تحفظ فراہم کرتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے دعویٰ‌ کیا تھا کہ کوروناکی نئی قسم سے مقابلےکیلئے تیار ہیں اس پر بھی جلد قابو پالیں ‏گے۔

اپنے خطاب میں صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ نئی قسم اومیکرون کامقابلہ کرنےکیلئےویکسین کی نئی خوراکوں کی ‏ضرورت ہوگی وقت پڑنےپر ہم پیداوار اور تقسیم کو تیز کرنےکیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ اومیکرون سے کیسےنمٹیں گے، اس متعلق جمعرات کوحکمت عملی کا اعلان کریں ‏گے۔

Comments

- Advertisement -