تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی صدر جو بائیڈن کی زبان ایک بار پھر لڑکھڑا گئی، ویڈیو وائرل

امریکی صدر جو بائیڈن اپنے ملک کی کی ایک لفظ میں تعریف نہ کرسکے اور اس کوشش میں ان کی زبان ایک بار پھر لڑکھڑا گئی۔

بڑھتی عمر کے ساتھ صحت سے متعلق مسائل بھی بڑھتے جاتے ہیں اور ایسا ہی غالباً امریکا کے 79 سالہ معمر صدر جو بائیڈن کے ساتھ ہو رہا ہے جن کی ایک تقریب کے دوران ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور جو کچھ وہ بولنا چاہتے تھے بول نہ سکے اور بے ربط گفتگو کربیٹھے۔

صدر بائیڈن کی زبان ایک بار پھر لڑکھڑانے کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سنا اور دیکھا جاسکتا ہے کہ بائیڈن ایک تقریب میں کہتے ہیں کہ امریکا کو ایک لفظ میں بیان کرنا چاہیں تو وہ لفظ ہوگا، اس کے بعد کچھ توقف ہوتا ہے لیکن وہ اپنا مطلوبہ لفظ ادا نہیں کرپاتے اور اسی دوران ان کی منہ ہی منہ میں بڑبڑانے کی آواز سنائی دیتی ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل جوبائیڈن یوکرینی عوام کو ایرانی اور امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو امریکی خاتون اول بھی کہہ کر بھی مخاطب کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خطاب کے دوران جوبائیڈن کی زبان پھسل گئی

یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا اپنی بڑھتی ہوئی عمر کے باعث کبھی تقریر کے دوران بے ربط گفتگو کرنا اور کبھی جملے بھول جانا معمول بن چکا ہے، وہ کبھی طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے گر پڑتے ہیں، ان کے ساتھ تین سے زائد بار زبان لڑکھڑانے کے واقعات بھی ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -