تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ اور بیٹی کا روس میں داخلہ بند

روس نے امریکی صدر جوبائیڈن کی اہلیہ اور بیٹی سمیت 25 اعلیٰ امریکی شخصیات کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ان نئی پابندیوں کا اعلان منگل کے روز کیا گیا ہے اور جاری کردہ اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد کی تفصیل کے ساتھ ایک نوٹ بھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’امریکا کی جانب سے روس کی سیاسی اور عوامی شخصیات پر تسلسل سے لگائی جانی والی پابندیوں کے ردعمل میں 25 امریکی شہریوں کو سٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔‘

روس کی نئی ’اسٹاپ لسٹ‘ امریکی یونیورسٹیوں کے کچھ پروفیسرز کے علاوہ سابق حکومت کے عہدے داروں کے نام بھی شامل ہیں، جن افراد پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں سوسان کولن، مک میکونیل، چارلس گریسلی، کیرسٹین گیلیبرینڈ سمیت کئی امریکی سینیٹرز کے نام شامل ہیں۔

رواں برس 24 فروری سے روس اور یوکرین میں جنگ کے بعد امریکا اور یورپی ممالک کے روس کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور یورپی ممالک وامریکا کی جانب سے روس پر دباؤ ڈالنے کے لیے کئی طرح کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، دوسری جانب روسی گیس کی سپلائی میں ممکنہ بندشوں کے پیش نظر مغربی ممالک میں مہنگائی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 7 اپریل کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کی بیٹیوں پر امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جبکہ گزشتہ ہفتے یوکرین کو یورپی یونین میں شمولیت کے لیے بطور امیدوار ملک بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -