منگل, جون 9, 2026
اشتہار

امریکی صدر ٹرمپ کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدرٹرمپ نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا عید کا دن ہمیں امریکی بنیادی اصول مذہبی آزادی کی یاد دلاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر امریکہ سمیت دنیا بھر میں عید منانے والے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔

وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ ایک خصوصی پیغام میں صدر ٹرمپ نے عید کو سماجی یکجہتی اور مذہبی آزادی کا عکاس قرار دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا، "خاتونِ اول اور میں عید الفطر منانے والے تمام امریکیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر خاندانوں، دوستوں اور کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ عید کا یہ دن ہمیں امریکہ کے بنیادی اصول ‘مذہبی آزادی’ کی اہمیت یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی انتظامیہ ہر روز مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے تاکہ ہر شہری اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزار سکے۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کے لیے ایک بابرکت اور خوشیوں بھری عید کی دعا بھی کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں