جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

ٹرمپ کی ایران کیلیے دوسرا بحری بیڑہ بھیجنے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (11 فروری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ایران پر حملے کے لیے دوسرا بحری بیڑہ بھیجنے کی دھمکی دی ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ تاہم اس سے قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے لیے دوسرا بحری بیڑہ بھیجنے کی دھمکی دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں امریکا نے فوجی کارروائی کی تیاری کر لی ہے اور ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران پر حملے کے لیے دوسرا بحری بیڑہ بھیج سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز اسٹرائیک گروپ بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔ ہم کوئی معاہدہ کریں گے یا پچھلی بار کی طرح کچھ بہت سخت کرنا پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے اور فوجی دباؤ کے باعث ایران مذاکرات کے لیے سنجیدہ اور معاہدہ کرنے کے لیے زیادہ سنجیدگی دکھا رہا ہے۔

امریکی بحری بیڑے ’’ابراہم لنکن‘‘ کی طاقت کتنی، کیا اسے بھی تباہ کیا جا سکتا ہے؟

دریں اثنا امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ خطے میں دوسرا طیارہ بردار بیڑہ بھیجنے پر بات چیت ہوئی ہے۔ جب کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن اور اس کا اسٹرائیک گروپ پہلے ہی تعینات ہے۔ اسٹرائیک گروپ میں لڑاکا طیارے، ٹوما ہاک میزائل اور متعدد جنگی جہاز شامل ہیں۔

ایران امریکا مذاکرات، ٹرمپ ریڈ لائنز سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے، جے ڈی وینس

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں