واشنگٹن(8 مئی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستانی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کو ایک بہترین ملک قرار دیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت بہترین قیادت موجود ہے اور وزیراعظم و فیلڈ مارشل دونوں انتہائی باصلاحیت شخصیات ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستانی قیادت کی درخواست پر امریکا نے ‘پروجیکٹ فریڈم’ کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کو روک دیا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق پاکستانی قیادت نے مذاکرات کے دوران ان سے رابطہ کیا اور کارروائی نہ کرنے کی اپیل کی، جس پر انہوں نے عمل کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ہمیں مشورہ دیا کہ فی الحال ایسا نہ کریں، تاہم اگر ضرورت پڑی تو ہم اس معاملے پر دوبارہ واپس آئیں گے۔
تیل اور گیس کی قیمتوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں جاری کشیدگی اور جنگ ختم ہو جاتی ہے تو گیس کی قیمتیں فوری طور پر نیچے گر جائیں گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


