ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

امریکی صدر ٹرمپ کا ڈیموکریٹس حامی شہر شکاگو میں فوج بھیجنے پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(17 اکتوبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیموکریٹس حامی شہر شکاگو میں فوج بھیجنے پر زور دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شکاگو سرکٹ کورٹ آف اپیلز  نے فوج کی تعیناتی عارضی طور پر روکنے پر صدر ٹرمپ نے شکاگو میں فوج تعیناتی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ شکاگو میں فوج تعینات کرنے کی اجازت دے، شکاگو کورٹ نے فوج تعیناتی روک کر صدارتی اختیارات میں مداخلت کی۔

امریکی صدر نے کہا کہ شکاگو میں امن وامان قائم کرنے کیلئے فوج کی تعیناتی ضروری ہے، پاکستانی نژاد ریپبلکن ساجد تارڑ کہتے ہیں شکاگو میں بدامنی عروج پر ہے اور ڈیموکریٹ میئر ناکام ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ 10 اکتوبر کو وفاقی جج نے شکاگو میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی کو عارضی طور پر روک دیا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ شکاگو میں بغاوت یا سیکیورٹی خطرے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ دنوں میں شکاگو میں بڑھتے جرائم اور احتجاجی مظاہروں کے پیشِ نظر نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم عدالت نے اس فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔

فیصلے میں جج نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے شکاگو میں ایسی کوئی صورتحال ظاہر نہیں کی جو فوجی تعیناتی کو جائز ٹھہراتی ہو۔

واضح رہے کہ چند روز قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ ریاست شکاگو کے میئر اور گورنر کو جیل بھیج دینا چاہیے، کیونکہ وہ وفاقی امیگریشن افسران اور عوام کی حفاظت میں ناکام رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں