جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

امریکی صدر ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ سے متعلق نیا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا۔

ڈونلڈٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس مشرقِ وسطیٰ میں عظیم بننے کا حقیقی موقع ہے سب پہلی بار کسی خاص مقصد کیلئے یکجا ہیں ہم یہ کام مکمل کر کے رہیں گے۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں عظمت حاصل کرنے کا نایاب موقع ہے سب تیار! ہم مشرق وسطیٰ میں عظمت حاصل کرکےدکھائیں گے۔

صدر ٹرمپ کے بیان کو خطے کی آئندہ پالیسی اور کسی ممکنہ معاہدے سے جوڑا جا رہا ہے۔

دوسری جانب جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کردہ غزہ ڈیل قبول کرنے کے حوالے سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی وضاحت آگئی۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس نے واضح کیا ہے کہ مزاحمتی تنطیم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی کا منصوبہ موصول نہیں ہوا۔

یہ خبریں ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہیں جب اسرائیل غزہ میں بھرپور فوجی طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔

حماس کی جانب سے ردعمل اسرائیلی اخبار ہاریٹز کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ مزاحمتی تنظیم نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کردہ غزہ ڈیل قبول کر لی جس کے تحت سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا اور اسرائیلی فوج غزہ سے نکل جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں