منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

امریکی صدارتی الیکشن میں الٹی گنتی شروع، کملا ہیرس کی مقبولیت بڑھنے، ٹرمپ کی گھٹنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کی مقبولیت بڑھنے جب کہ ٹرمپ کی گھٹنے لگی۔

امریکا میں رواں سال نومبر میں چار سالہ مدت کے لیے صدارتی الیکشن ہو رہے ہیں۔ الیکشن سے قبل انتخابی مہم، عوامی پولز اور سرویز میں ری پبلیکن امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مقبولیت حاصل تھی اور ان کا گراف اونچا جا رہا تھا لیکن یہ اس وقت تک تھا جب ان کے مدمقابل موجودہ صدر جو بائیڈن امیدوار تھے۔

تاہم گزشتہ ہفتے جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبردار ہونے اور ان کی جگہ ڈیموکریٹ کی جانب سے کملا ہیرس کا نام سامنے آنے کے بعد اب امریکا میں الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کے ایک سروے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی مقبولیت کا گراف اوپر جانے لگا ہے جب کہ ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ مشی گن، فلوریڈا سمیت کئی ریاستوں میں برتری کھو گئے ہیں جہاں انہیں اس سے قبل بائیڈن پر واضح برتری حاصل تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں کملا ہیرس کو ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے اور تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ مباحثہ سے انکار، وجہ بھی بتادی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں