The news is by your side.

Advertisement

امریکی صدارتی انتخابات : سابق نائب صدر جوبائیڈن سب سے آگے

واشنگٹن : امریکی صدارتی انتخابات میں حصّہ لینے کےلیے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اور سابق نائب صدر جوبائیڈن انتخابی دوڑ میں بدستور آگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ صدارتی نامزدگی کے لیے کانٹے کا مقابلہ جاری ہے، سابق نائب صدر جوبائیڈن کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن نے مزید دو ریاستوں میں پرائمری الیکشن جیت لیے، سابق نائب صدر نے انتخابات میں کامیابی فلوریڈا اور ایلی نوائے میں حاصل کی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی سیکرٹ سروس کی جانب جوبائیڈن کو بطور صدارت امیدوار پروٹوکول کی فراہم کی جارہی ہے۔

جوبائیڈن نے کئی ریاستوں میں ڈیموکریٹ پرائمری الیکشن جیت لیا

مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوبائیڈن کو 1121، سینیٹر برنی سینڈرز کو 839 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہے۔

خیال رہے کہ صدارتی امیدوار بننے کےلیے 4000 میں سے 1991 مندوبین کی حمایت درکار ہوتی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ کے حتمی امیدوار کا مقابلہ 3 نومبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہوگا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں