پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

امریکی صدر کے طیارے ’ڈومز ڈے‘ کی پرواز، سوشل میڈیا پر تشویش

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (12 جنوری 2026): ایٹمی جنگ کی صورت میں فضائی کمانڈ پوسٹ کے لیے تیار کردہ امریکی صدر کا ڈومز ڈے طیارے کی پرواز نے ہلچل مچا دی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ میڈیاائٹ کے مطابق بوئنگ ای-4 بی نائٹ واچ کو گزشتہ جمعرات کی شام لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترتے دیکھا گیا۔

طیارے کے پرواز کرنے اور اترنے کی ویڈیو ایئرلائن ویڈیوز ایکس اکاؤنٹ کی جانب سے پوسٹ بھی کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق اس پر وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور پینٹاگون کے کئی رپورٹرز سوار تھے۔

 

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیارے میں کل کتنے مسافر سوار تھے، تاہم دائیں بازو کے صحافی ایل ٹوڈ وُڈ، جو پینٹاگون پریس کور کے رکن ہیں، نے جمعرات کو ایکس پر طیارے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جوائنٹ بیس اینڈریوز پر ڈومز ڈے طیارے میں سوار ہو رہے ہیں۔‘

بعد ازاں ایک ویڈیو میں وُڈ نے کہا کہ وہ ’آج ڈومز ڈے طیارے پر سیکریٹری ہیگسیتھ کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کے منتظر ہیں۔‘

 

نائٹ واچ کی ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تشویش پھیل گئی اور فکر انگیز پوسٹس کی بھرمار ہو گئی، جہاں کئی صارفین نے اسے کسی بڑے خطرے یا تباہی کی علامت قرار دیا۔

ایئر فورس کے ایک ترجمان نے میڈیاائٹ کو جاری بیان میں کہا کہ ’نیشنل ایئر بورن آپریشنز سینٹر کے کئی مشن ہیں، جن میں آپریشنل اور تربیتی دونوں نوعیت کی سرگرمیاں شامل ہیں، جن کے لیے امریکا کے اندر اور دنیا بھر کے مختلف مقامات کا سفر ضروری ہوتا ہے۔ ای-4 بی کا یہ دورہ این اے او سی مشن کی آپریشنل اور تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کا حصہ ہے۔

امریکی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ فیکٹ شیٹ کے مطابق ترمیم شدہ 747 طیارہ الیکٹرومیگنیٹک پلس حملوں سے محفوظ ہے اور اس کا برقی نظام جدید الیکٹرانکس اور مختلف اقسام کے مواصلاتی آلات کو سہارا دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ طیارہ جو مکمل ایندھن پر 12 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے اور فضا میں ایندھن بھرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، پہلی بار سنہ 1980 میں تعینات کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں